اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مشیل کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد

ہزاروں کروڑ روپے کے آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھپلہ معاملے میں دلالی کے ملزم کرشچین مشیل کی كورونا وائرس کے پیش نظردائر عبوری ضمانت کی عرضی منگل کے روز دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کر دی۔

مشیل کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد
مشیل کی عبوری ضمانت کی عرضی مستردمشیل کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد

By

Published : Apr 7, 2020, 3:19 PM IST

کورٹ نے مشیل کی درخواست پر سماعت کے بعد پیر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔مشیل نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے معاملات میں یہ عرضی دائر کی تھی۔

پیر کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جسٹس مکتا گپتا نے مشیل کے وکیل اور دونوں جانچ ایجنسیوں کی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔دونوں جانچ ایجنسیوں نے مشیل کی عبوری ضمانت کی عرضی کی پرزور مخالفت کی ۔

مشیل کے وکیل الجو کے جوزف کی جانب سے لگائی گئی عرضی میں کہا گیا تھا کہ اس کے موکل کی عمر 59 سال ہے اور وہ بیمار ہے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے اس کی عمر اور بیماری دیگر قیدیوں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔ ایسے میں بڑی تعداد میں قیدیوں کے بیچ اسے رکھنا ہوئے ٹھیک نہیں ہے اس لئے اسے عبوری ضمانت دی جائے۔

واضح رہے کہ مشیل کو 22 دسمبر 2018 کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details