اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آئین ہند کا حلف لے کر شادی رچائی

رسم و رواج سے اوپر اٹھ کر کیا آپ نے کوئی ایسی بھی شادی دیکھی ہے جس میں نوجوان جوڑے نے آئین ہند کا حلف لے کر شادی رچائی ہو۔

Couple got married in Khargone with constitution oath
آئین ہند کا حلف لے کر ہوئی ایک انوکھی شادی

By

Published : Dec 12, 2019, 8:34 AM IST

Updated : Dec 12, 2019, 9:29 AM IST

ریاست مدھہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ایک نوجوان جوڑے نے آئین ہند کا حلف لے کر شادی کی ہے۔

اس نوجوان جوڑے نے ایسی شادی رچائی کہ جہاں کسی بھی رسم و رواج کا دخل نہیں تھا، اس میں نہ پنڈت بلائے گئے اور نہ ہی کوئی منتر پڑھا گیا۔

کھرگون کے رہنے والے نوشہ برج کلمے نے کہا کہ وہ سماج میں پھیلے ہوئے غلط رسم و رواج کو ختم کرنے کے لیے اس طرح کی شادی رچارہے ہیں۔

آئین ہند کا حلف لیکر شادی رچائی

انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ان کے گھر میں اس طرح کی شادی ہوئی تھی، جہاں انھوں نے کسی بھی قسم کی کوئی رسم کارروائی نہیں کرائی تھی۔

انھوں نے کہا کہ وہ آئین ہند کا احترام کرتے ہیں، اس لیے ان لوگوں نے آئین ہند کا حلف لے کر شادی کی۔

شادی کے لیے دلہن انجلی کی یوم پیدائش کو منتخب کیا گیا تاکہ اسے یادگار بنایا جا سکے۔ وہیں انھوں نے پنڈت سے کوئی شبھ دن نہیں پوچھا تاکہ ان کا وقت برباد نہ ہوسکے۔

انجلی نے کہا کہ آئین کا حلف لے کر انھوں نے اپنی شادی کی ہے، کیوں کہ منتروں کے ذریعہ ہونے والی شادی ٹوٹ جاتی ہے، اس لیے انہوں نے ایسا کیا ہے۔ انجلی نے کہا کہ ضروری نہیں کہ سات پھیرے لے کر یا منتر پڑھ کر ہی شادی کی جائے۔

جب کہ دلہن کی بہن کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں شادی کا خرچ بہت بڑھ گیا ہے اس لیے اس قسم کی شادی کو فروغ دینا چاہیے اور ایسے ہی شادی کرنی چاہیے۔

Last Updated : Dec 12, 2019, 9:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details