ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 331 اموات ہوئی ہیں نئے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 9987 ہوگئی ہے، منگل کوصحت و خاندانی بہبودکی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ 66 ہزار 598 ہوگئی ہے۔
ان میں نو ہزار 987 نئے کیسزبھی شامل ہیں، جبکہ اس بیماری سے سات ہزار 466 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ملک میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ نو ہزار 917 فعال کیسز ہیں، جبکہ ایک لاکھ 29ہزار 215 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔