ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے باعث مزید 3 اموات سے ریاست میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔
ضلع سرمور کے چیف میڈیکل آفیسر کے کے پراشر نے بتایا کہ 'ناہن میں واقع ڈاکٹر وائی ایس پرمار میڈیکل کالج و اسپتال میں کورونا سے متاثرہ 70 سالہ خاتون نے دم توڑ دیا جس سے ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔'
انہوں نے اس تعلق سے مزید کہا کہ 'پابوٹا صاحب کے کشن پورہ کی رہنے والی خاتون ذیابیطس اور ڈپریشن جیسی سنگین بیماری میں مبتلا تھی۔ سول اسپتال پانوٹا صاحب سے گذشتہ یکم ستمبر کو اسے میڈیکل کالج ناہن ریفر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل سائے سولان کے ضلع کے نالگڑھ میں کورونا سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سولن ڈاکٹر این کے گپتا نے کورونا سے موت کی تصدیق کی ہے۔'