اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی آنے والےمسافروں کے لیے قرنطینہ کے نئے قواعد

دہلی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ایسے میں اس وبا سے بچاؤ کے لیے دہلی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب باہر سے دہلی آنے والوں کے لیے حکومت نے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

By

Published : Jun 4, 2020, 8:02 AM IST

دہلی آنے والے سبھی مسافروں کے لیے قرنطین کے نئے قواعد
دہلی آنے والے سبھی مسافروں کے لیے قرنطین کے نئے قواعد

قومی دارالحکومت دہلی میں باہر سے آنے والے تمام گھریلو مسافروں کے لیے قواعد تبدیل کردییے ہیں، حکومت نے اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا ہے، جس کے تحت جس شخص میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی جائے گی اسےخود کو سات دنوں تک ہوم قرنطین کرنا ہوگا۔

اس سے قبل دہلی حکومت نے ایسے مسافروں کو صرف مشورہ دیا تھا کہ دہلی آنے پر مسافر آئندہ 14 دنوں تک ہوم قرنطین کریں گے اور اگر کچھ علامات پائی جاتی ہیں تو وہ ڈسٹرکٹ سرویلانس آفیسر یا نیشنل کال سنٹر کو فون کرکے اس کی اطلاع دیں گے۔

دہلی حکومت کا یہ حکم تمام گھریلو مسافروں (ہوائی، ریل، بس) پر لاگو ہوگا، علاقے کے ضلع مجسٹریٹ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مسافر سات دن تک ہوم قرنطین رہے۔

دہلی حکومت نے ایک حکم کے تحت تمام ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پر عمل درآمد کی نگرانی کریں، دہلی کے چیف سکریٹری اور دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین وجئے دیو کے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈے، ریلوے اور ٹرانسپورٹ کے محکمے ہر روز مسافروں کی معلومات محکمہ ریونیو کے پرنسپل سکریٹری کو پیش کریں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قومی دارالحکومت دہلی میں داخل ہونے والے تمام علامات سے پاک مسافروں کو 14 دن کے بجائے سات دن ہوم قرنطین کرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details