قومی دارالحکومت میں کووڈ 19 کی صورتحال کے حوالے سے ایک تشویشناک پیشرفت میں دہلی کی میونسپل کارپوریشن نے ریاستی حکومت کے ذریعے پیش کیے گئے اعداد و شمار پر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ اس بیماری سے 984 نہیں بلکہ 2 ہزار 98 افراد کی موت ہوئی ہے۔
دہلی کی میونسپل کارپوریشن نے کہا ہے کہ مارچ اور 10 جون کے درمیانی عرصہ میں قومی دارالحکومت میں کوڈ 19 میں 2،098 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ، ساوتھ ایم سی ڈی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھوپندر گپتا نے بتایا کہ ساؤتھ ایم سی ڈی زون میں 1 ہزار 80 لاشوں کی آخری رسومات ادا کی گئی تھی ، شمالی ایم سی ڈی میں 976 اور مشرقی ایم سی ڈی کے شمشان گراونڈ میں 42 لاشوں کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔