اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گنٹور: کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 58  ہو گئی - reported from AP

آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے، پولیس نے اس ضلع میں مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اے پی کے گنٹور میں 58مثبت معاملات، ضلع کے دس مقامات ناکہ بندی زون میں تبدیل
اے پی کے گنٹور میں 58مثبت معاملات، ضلع کے دس مقامات ناکہ بندی زون میں تبدیل

By

Published : Apr 11, 2020, 6:50 PM IST

ضلع بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 58 مثبت معاملات درج ہونے کی وجہ سےلاک ڈاؤن پرسختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

ان میں 43 معاملات گنٹور ٹاؤن میں درج کئے گئے ہیں جس کے بعد دس مقامات کو ناکہ بندی والے علاقہ میں تبدیل کردیا گیا ہے اور باہر کے لوگوں کو یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے۔

ان علاقوں میں رہنے والوں کو حکام کی جانب سے ضروری اشیا،سبزیاں، دودھ اور دیگر سامان پہنچایاجارہا ہے۔ساتھ ہی عوام کو اس ناکہ بندی والے علاقہ میں کسی بھی قسم کی دشواری کو دور کرنے کے لئے کنٹرول روم کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں ریوینو، بلدیہ، پولیس، صحت کے حکام شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details