اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برازیل میں کورونا کی تازہ تفضیلات

برازیل میں کورونا کے 850000 سے زیادہ معاملے درج کیے جاچکے ہیں۔ جس میں ہلاک شدگان کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

corona's latest details in brazil
برازیل میں کورونا کی تازہ تفضیلات

By

Published : Jun 14, 2020, 10:13 AM IST

برازیل کی وزارت صحت نے اطلا دی ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ برازیل میں کورونا سے اموات کی شرح پانچ فیصد کے آس پاس ہے۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21704 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 892 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس کووڈ۔ 19 کے 850000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 42000 سے تجاوز کرگئی ہے۔

برازیل میں کورونا کے کل 850514 معاملے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42270 ہوگئی ہے اور اب تک کل 379200 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے انفیکیشن کی تعداد برازیل میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ دوسری جانب تعداد اموات میں بھی اس نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details