اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد6.61 لاکھ سے زیادہ ہو گئی

ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 60.81 فیصد ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 2.88 فیصد رہی۔

کورونا متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ
کورونا متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ

By

Published : Jul 4, 2020, 10:39 PM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے متاثرین کی تعداد اب تک 6.61 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، حالانکہ اس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر چار لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 60.81 فیصد ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 2.88 فیصد رہی۔ جمعہ کو متاثرین کے صحت یا ب ہونے کی شرح 60.71 فیصد رہی جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 2.85 فیصد رہی۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں تقریباً تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

'کووڈ-19 انڈیا او آر جی' کے ایک اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے 6,61,397 معاملات کی اب تک تصدیق ہوچکی ہے جبکہ صبح یہ تعداد 6,48,315 تھی۔ اب تک مجموعی طورپر 4,01.949 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 18,912لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔ دیگر 2,40,619مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details