کورونا وائرس کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے لیکن حکومت کے اس امتناع پر عوام مکمل طریقے سے عمل پیرا نہیں ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 49،391 ہوگئی ہے۔