اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کا اثر، راجیہ سبھا کے انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کودیکھتے ہوئے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے۔

راجیہ سبھا کے انتخابات ملتوی
راجیہ سبھا کے انتخابات ملتوی

By

Published : Mar 24, 2020, 1:19 PM IST

کمیشن نے گذشتہ دنوں راجیہ سبھا کی 55 سیٹوں کے لیے 26 مارچ کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا،جس سے 37 امیدوار بلا مقابلہ منتخب کر لئے گئے تھے۔اب باقی 18 امیدواروں کے لئے 26 مارچ کو الیکشن ہونا تھا۔ان میں آندھرا پردیش، گجرات، منی پور، مدھیہ پردیش، اور جھارکھنڈ کے امیدوار شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ گیارہ مارچ کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کورونا وائرس کو دنیا بھر میں عالمی وبا کا اعلان کئے جانے کے بعد حکومت نے ملک میں تمام ریلوے سروسز اور ہوائی جہاز کی خدمات کو بند کر دی اور کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیاگیاہے۔اسے دیکھتے ہوئے راجیہ سبھا انتخابات کو ملتوی کیا جا رہا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے 6 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔یہ انتخابات 17 ریاستوں میں ہونے تھے۔نامزدگی کے کاغذات واپس لئے جانے کے بعد 10 ریاستوں سے 37 امیدوار بلامقابلہ منتخب کر لئے گئے تھے۔

کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کا استعمال کرتے ہوئے اس انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس انتخابات کے لئے مقرر رٹرننگ آفیسر وغیرہ پہلے کی طرح برقراررہیں گے اور بعد میں انتخابات کو پائی تکمیل تک پہنچائیں گے۔جن 55 امیدواروں کی مدت مکمل ہو رہی ہے انہیں پیر کو راجیہ سبھا میں الوداعیہ دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details