سیالدہ میں واقع این آر ایس ایس میڈیکل کالج و اسپتال کے مطابق منگل کو ایک ضعیف خاتون بغیر ماسک اور کوئی احتیاطی تدبیر کئے بغیر اسپتال پہنچیں اور اس کے پاس آدھار کارڈ اور پرائیوٹ لیپ کی رپورٹ تھی جس میں کورونا مثبت دکھا گیا تھا۔
اسپتال میں موجود ڈاکٹر نے فوری طور پر انتظامیہ کو مطلع کیا اور کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال جہاں اس وقت کوویڈ کے مریضوں کا علاج کیا جاہاہے بھیجنے کیلئے ایمولنس بلایا مگر اسی درمیا ن خاتون اچانک غائب ہوگئی اور دودن ہونے کے باوجود اب تک خاتون کا پتہ نہیں لگ پایا ہے۔
خاتون نے سنیچر کو ہی ایک پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں کورونا کی جانچ کرائی تھی۔خاتون کے آدھار کارڈ پر درج پتہ کے مطابق 71سالہ ضعیفہ انٹالی علاقے کے کنورٹ روڈ پر رہتی ہیں۔اسپتال انتظامیہ نے خاتون کے لاپتہ ہونے کی انٹالی پولس اسٹیشن کو دیدیا ہے۔
آدھار کارڈ پر موجود پتے پر جب پولس پہنچی تو خاتون وہاں موجود نہیں تھی۔اس کے بعد این آر ایس اسپتال کے مختلف سیکشن میں صفائی اور سنیٹائز کیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ خاتون کے اچانک لاپتہ ہونے کی وجہ سے کئی افراد کورونا وائرس سے متاثرہوسکتے ہیں۔
اگر خاتون نے پبلک بس سے سفر کیا تو پھر کورونا کے کمیونیٹی ٹرانس میشن کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔ ایسے میں جب کلکتہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔خاتون کا لاپتہ ہوجانا بھیانک خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔