اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کوروناوائرس کا قہر جاری، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز

دنیا کے 180 ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 13 ہزار 50 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریباً 3،07،720 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

تین لاکھ سے زائد متاثر
تین لاکھ سے زائد متاثر

By

Published : Mar 22, 2020, 8:31 AM IST

Updated : Mar 22, 2020, 9:46 AM IST

بھارت میں کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 367 ہو گئی ہے۔ پنجاب کے نواں شہر میں ایک شخص کی موت سے ملک میں کورونا وائرس سے کل چار افراد کی موت ہوچکی ہے۔کرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔چین میں 81 ہزار 800 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً 3 ہزار 261 افراد کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہوئی ہے۔

یہ وائرس دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ چین کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی، ایران، اسپین، امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی اور ممالک كو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اس وائرس کے نصف سے زائد کیس اب چین کے باہر کے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں جان لیوا وائرس وسیع پیمانہ پر پھیل چکا ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 4،825 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 53 ہزار 578 لوگ اس وائرس سے متاثرہ ہیں۔

دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی صورت حال انتہائی سنگین بتائے جارہے ہیں۔عرب ممالک اور ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 556 ہو چکی ہے جبکہ 20 ہزار610 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اٹلی اور ایران کے ساتھ اسپین میں بھی کورونا وائرس نے اپنا قہر برپاکيا ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک 1ہزار 378 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 25 ہزار 469 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا میں مرنے والوں کی تعداد 104 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 8 ہزار 897 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔چینی شہریوں کی اچھی خاصی تعداد والے ملک امریکہ میں بھی یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 340 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 26 ہزار 687 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔امریکہ نے پہلے ہی کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملک میں قومی ایمرجنسی قرار دے دیا۔ اس سے امریکہ کی ریاستوں اور دیگر علاقوں میں کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لئے وفاقی فنڈ سے حکومت کو 50 ارب ڈالر کی رقم ملے گی۔

فرانس بھی اس کی شدید لپیٹ میں ہے اور یہاں اب تک 562 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 12 ہزار 612 افراد اس سے متاثرہوئے ہیں۔

پڑوسی ملک پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا اثر زیادہ ہے۔ وہاں اب تک 645 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس سے متاثرتین تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

بنگلہ دیش میں ابھی تک 24 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ دو شخص کی موت ہو چکی ہے۔

سری لنکا میں 77 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے. نیپال میں اب تک صرف اس متاثرہ شخص کا پتہ چلا تھا جس کے ٹھیک ہونے کے بعد اس کی چھٹی بھی دے دی گئی تھی جبکہ افغانستان میں 24 مریضوں کا پتہ چلا ہے۔

جان لیوا کورونا وائرس کے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس وبا کی روک تھام کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ اس فنڈ کا استعمال خاص طور پر کمزور صحت کی دیکھ بھال والے ممالک میں کیا جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او نے كورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لئے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔قابل غور ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔پوری دنیا میں کورونا کے انفیکشن سے متاثر لوگوں میں سے اب تک سوا لاکھ سے زیادہ لوگوں کو اس سے نجات دلائی جا چکی ہے۔

فی الحال متاثرہ افراد کی کل تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ایک سائنسدان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس وائرس سے دنیا کی 60 فیصد آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔قابل غور ہے کہ دسمبر میں چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے کورونا وائرس انفیکشن کے کیس شروع ہوئے تھے۔

Last Updated : Mar 22, 2020, 9:46 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details