اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس سے 4.5 لاکھ سے زائد افراد متاثر

بھارت میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس وبأ سے متاثر ڈھائی لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

image
image

By

Published : Jun 24, 2020, 10:04 AM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس وبأ سے اب تک 4 لاکھ 56 ہزار 115 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14 ہزار 483 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے اور ڈھائی لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے روزانہ تقریباً 15 ہزار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں، 19 جون کو کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار تھی اور صرف چار دن بعد ہی یعنی کہ 23 جون کو یہ تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں 1 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 531 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

دوسرے نمبر پر دارالحکومت دہلی ہے جہاں 66 ہزار 602 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہزار 301 مریضوں کی موت واقع ہے۔

اس معاملے میں تیسرے نمبر پر تامل ناڈو ہے جہاں اس وبأ نے اب تک 833 افراد کی جان لی ہے اور 64 ہزار 603 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details