اس وائرس کی وجہ سے ملک میں تین افراد کی موت بھی ہوچکی ہے، سنٹرل ریلوے نے 31 مارچ تک 22 ٹرینیں اور گو ایئر نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے سات اور نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی یہ سبھی متاثرین انڈونیشیا کے شہری بتائے جا رہے ہیں فی الحال انہیں آئیسلوشین وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
بھارت میں کہاں اور کتنے مصدقہ کیسز؟
- مہاراشٹر: 47
- کیرالہ: 27
- ہریانہ: 17
- اتر پردیش: 17
- کرناٹک: 13
- تلنگانہ: 13
- دہلی: 10
- لداخ: 8
- راجستھان: 7
- جموں وکشمیر: 4
- آندھرا پردیش: 2
- اوڈیشہ: 1
- پنجاب: 2
- تمل ناڈو: 1
- اترا کھنڈ: 1
- مغربی بنگال: 1
- چنڈی گڑھ: 1
- پڈوچیری: 1
- چھتیس گڑھ: 1
وہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ذاکر حسین کالج آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سبھی امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں، اور ان امتحانات کو دو اپریم تک کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
وہیں آئی آئی ٹی دہلی نے سبھی طلبا کو ہاسٹل خالی کرنے کا حکم جاری کیا حالانکہ ضرورت مند اور غیر ملکی طلبا اس حکم سے مستثنی ہیں، ہاسٹل میں ملازمین کی ایک منتخب تعداد کے ساتھ ٹیم کام کرے گی اور بقیہ طلبا کو پیک فوڈ دیا جائے گا۔