فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ریکارڈ 60486 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اس ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر کے 1709716 ہوگئی ہے۔
مہلک وبا کوروناوئرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ واضح رہے کہ جمعہ کے روز فرانس کے قومی محکمۂ صحت عامہ نے یہ اطلاع دی۔
ایک دن پہلے ہی ملک میں کورونا کے 58 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جان لیوا وبا سے اب تک اس ملک میں 39916 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جمعہ کے روز فرانس کے قومی محکمہ صحت عامہ نے یہ اطلاع دی ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے جزوی طور پرلاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔
صحت کے ایمرجنسی حالات اور ضروری کاموں کے لیے لوگوں کو صرف اپنے گھروں سے باہر کام کے مقام پر جانے کی اجازت ہے اور فرانس میں بار، کیفے، جم اور ریسٹورنٹز بند کر دیے گئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے 60486 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں فرانسیسی حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ ایک ماہ کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے یومیہ سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے کیسز پانچ ہزار تک محدود ہوسکتے ہیں۔