تمل ناڈو کے ہیلتھ سیکریٹری ڈاکٹر جے رادھا کرشنن نے آج صبح ہوائی اڈے پر صحت کی سہولیات کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ایک شخص کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے اور اسے کنگ انسٹی ٹیوٹ کے کورونا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کورونا مریض لندن سے چنئی کیسے پہنچا؟
برطانیہ میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کی اطلاعات کے درمیان منگل کو لندن سے دہلی کے راستے چنئی آنے والے 14 مسافروں میں سے ایک کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔
کورونا مریض لندن سے دہلی کے راستےچینائی پہنچا
انہوں نے بتایا کہ مسافر کے گلے اور سواب کے نمونے پونے کی لیباریٹری میں بھیجے گئے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ وہ اس وائرس کی نئی شکل سے متاثر ہے یا نہیں۔ متاثرہ شخص کے ساتھ پہنچنے والے تمام ساتھی مسافروں کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی بھی جانچ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں میں لندن سے تمل ناڈو کے راستے تریچی ، مدورائی ، کوئمبٹور اور چنئی ہوائی اڈوں کے راستے یہاں آنے والے تمام مسافروں کی شناخت کی جا رہی ہے تاکہ ان کی جانچ کرائی جاسکے۔