اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا کا خوف: نوئیڈا میں کھانسنے پر ایک شخص پر فائرنگ

لوگوں میں کورونا وائرس کا خوف اس قدر طاری ہے کہ معمولی کھانسی اور چھینک بھی جھگڑے کی شکل اختیار کر رہی ہے ، یہاں تک کہ گولی چلنے اور جان جانے کا باعث بھی بن گیا ہے۔

کورونا کا خوف : نویڈا میں کھانسنے پر یک شخص کو گولی ماردی گئی
کورونا کا خوف : نویڈا میں کھانسنے پر یک شخص کو گولی ماردی گئی

By

Published : Apr 15, 2020, 5:08 PM IST

کچھ ایسا ہی واقعہ گریٹر نوئیڈا کے جارچہ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پیش آیا ہے ، جو انتہائی تشویشناک ہے۔جہہاں ایک شخص کو کھانسنے پر دوسرے شخص نے یہ کہہ کر گولی مار دی کہ ’’ کورونا دے گا کیا‘‘۔


ضلع گوتم بودھ نگر میں لاک ڈاؤن ہے اور انتظامیہ کی واضح ہدایت ہے کہ لوگ گھروں میں ہی رہیں۔لیکن اس پر عمل آوری میں لوگ غیر سنجیدہ ہیں۔گریٹر نوئیڈا کے گاؤں دیا نگر میں چار افراد لوڈو کھیل رہے تھے۔

کورونا کا خوف : نویڈا میں کھانسنے پر یک شخص کو گولی ماردی گئی

اسی دوران جئے سنگھ عرف گولو وہاں پہنچا ۔تبھی ایک شخص کو کھانسی آنے لگی۔ جب اس نے کھانسی شروع کی تو لوگوں نے اعتراض کیا۔ بات بڑھتی گئی اورکورونا وائرس تک پہنچ گئی اور تنازع کا رخ اختیار کر لیا۔

تبھی جئے ویر نے یہ کہتے ہوئے کہ ’’ کورونا دے گا کیا‘‘ طمانچہ سے پرشانت کی ٹانگ پر گولی مار دی ،جس سے پرشانت زخمی ہوگیا ۔ پرشانت کیلاش اسپتال میں داخل ہے اور خطرے سے باہر بتایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details