گفتگو کے دوران فرانسیسی وزیر دفاع نے کہا کہ کورونا کے چیلنج کے باوجود رافیل لڑاکا طیاروں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔سنگھ اور محترمہ پارلے نے کورونا کی وبا کے ساتھ ساتھ باہمی اہمیت کے متعدد امور اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں وزرا دفاع نے بھارت اور فرانس کی مسلح افواج کی جانب سے کورونا کی وبا سے نمٹنے میں تعاون کے لئے کی جارہی کوششوں کو سراہا۔