اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دنیا میں کورونا کی وجہ سے 18 لاکھ افراد ہلاک - امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اب تک تقریباً 18 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 8.24 کروڑ لوگ اس مہلک وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔

دنیا میں کورونا کی وجہ سے 18 لاکھ افراد ہلاک
دنیا میں کورونا کی وجہ سے 18 لاکھ افراد ہلاک

By

Published : Dec 31, 2020, 1:51 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں اب تک کورونا وائرس سے 82،414،714 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 17 لاکھ 99 ہزار 99 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 3،38،561 افراد مرچکے ہیں۔

امریکہ کے بعد برازیل اور بھارت کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دیگر ممالک ہیں۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے وہیں برازیل میں یہ تعداد 75 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details