مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے منگل کے روز کہا کہ اسپتالوں میں بہتر اور موثر کلینیکل مینجمنٹ اور مریضوں کو فوری اور بروقت علاج کی فراہمی کے لئے ایمبولینس سروس کے تال میل کی وجہ سے ملک میں کورونا سے اموات کی شرح دو فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے اموات کی شرح دو فیصد سے کم - بھارت میں کورونا سے موت کی شرح
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 871 کورونا متاثرین کی موت کے بعد کورونا سے اموات کی شرح دو فیصد کم ہو کر 1.99 فیصد ہوگئی ہے۔
وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، 10 اگست کو ملک بھر میں 871 کورونا سے متاثرین افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والے لوگوں کی تعداد 45 ہزار سے زائد 45،257 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 293 کورونا متاثرین نے مہاراشٹر میں دم توڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں 114 ، کرناٹک میں 114 ، آندھرا پردیش میں 80 ، اترپردیش میں 51 ، مغربی بنگال میں 41 ، دہلی میں 20 ، گجرات میں 20 ، مدھیہ پردیش میں 19 ، پنجاب میں 18 ، اڈیشہ میں 14 ، راجستھان میں 11 ، جھارکھنڈ میں 11 ، اور بہار میں 10 کورونا متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں۔