اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تملناڈومیں کورونا کا قہر - تملناڈو میں کورونا کی وبا

راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح 73 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

تملناڈومیں کورونا کا قہر
تملناڈومیں کورونا کا قہر

By

Published : Jul 25, 2020, 8:31 PM IST

تملناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ، جہاں ہفتہ کے روز ریکارڈ 6988 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثر افراد کی تعداد 2.06 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ تاہم، راحت کی بات یہ ہے کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح 73 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ریاست میں متاثرہ مریضوں کی شفایابی کی شرح آج بڑھ کر 73.06 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.64 فیصد ہو گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثر افراد کی تعداد 2،06،737 تک جا پہنچی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 89 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 3409 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس عرصے کے دوران مزید 7758 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے شفایاب افراد کی مجموعی تعداد 1،51،055 ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 52،273 فعال معاملے ہیں جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرے ہاونڈزکے 14ملازمین کورونا سے متاثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details