اتوار کو جاری ہیلتھ بولیٹن کے مطابق متاثروں کی تعداد 6152 ہوگئی ہے۔ دو اور لوگوں کی موت بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 84 ہوگئی ہے۔ اس دوران 15633 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد 294 میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
آندھرا پردیش میں کورونا معاملے 6000 سے تجاوز - کورنول ضلع
آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے معاملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 294 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر 6000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
آندھرا پردیش میں کورونا معاملے 6000 سے زیادہ، 84 ہلاکتیں
نئے معاملوں میں 253 لوگ ریاست کے ہی رہنے والے ہیں اور 39 دیگر ریاستوں کے رہنے والے ہیں جبکہ دو بیرون ممالک سے لوٹنے والے شامل ہیں۔ نئے معاملوں میں سب سے زیادہ کورنول ضلع میں 51، اننت پور میں 45، مشرقی گوداوری میں 32 اور کرشنا ضلع میں 36 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں اب تک 3316 مریضوں کے صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ فی الحال 2752 لوگوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔