ملک کی تین ریاستوں میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ - اتراکھنڈ
کیرالہ میں 649، چھتیس گڑھ میں 294 اور اتراکھنڈ میں 273 کورونا وائرس کے فعال کیسز درج کیے گئے ہیں۔
ملک کی تین ریاستوں میں کورونا کے فعال کیسزمیں اضافہ
By
Published : Dec 13, 2020, 2:02 PM IST
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جن میں سب سے زیادہ کیسز کیرالہ، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس دوران کیرالہ میں 649 ، چھتیس گڑھ میں 294 اور اتراکھنڈ میں 273 ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے اتوار کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 98.57 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ وہیں اب تک 93.57 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ فعال کیسز کم ہو کر 3.56 لاکھ رہ گئے ہیں کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز سے کہیں زیادہ ہے، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 90 ہوگئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے