اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گئوکشی کا متنازعہ بل کرناٹک اسمبلی میں منظور - بی جے پی کے ممبران اسمبلی

کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے آج اسمبلی اجلاس میں گئوکشی کے متنازعہ بل کو پیش کرنے کے بعد اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان منظور کرلیا ہے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین اسمبلی کے احتجاج کے دوران مویشی پروری کے وزیر پربھو چوہان نے بل پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

گائے ذبح کرنے کا متنازعہ بل کرناٹک اسمبلی میں پیش
controversial-cow-slaughtering-bill-has-tabled-by-government

By

Published : Dec 9, 2020, 6:16 PM IST

Updated : Dec 9, 2020, 10:09 PM IST

کرناٹک حکومت نے آج اسمبلی اجلاس میں گئوکشی کے متنازعہ بل کو منظور کرلیا۔ کانگریس اور جے ڈی ایس ممبران کے احتجاج کے دوران مویشی پروری کے وزیر پربھو چوہان نے بل پیش کیا تھا۔

کرناٹک میں ممنوعہ جانوروں کے ذبیحہ کی ممانعت کے تناظر میں حزب اختلاف کے رہنما سدارامیا نے اس بل پر اعتراض کیا۔ حزب اختلاف نے یہ بھی احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے دوران گئوکشی کا یہ بل لایا گیا ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما سدارامیا کی سربراہی میں کانگریس ممبران نے احتجاج کیا۔ جے ڈی ایس ممبران بھی کانگریس رہنمائوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوگئے۔

کانگریس-جے ڈی ایس ممبران کی مخالفت کے دوران ، وزیر موصوف نے یہ بل پیش کیا۔ اس وقت کانگریس ممبران ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔ ساتھ ہی کانگریس کے ارکان اسمبلی نے بل کے خلاف نعرے بازی بھی کی جب کہ بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے بھی کانگریس رہنمائوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

کانگریس رہنمائوں کی جانب سے اس بل کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ بی اے سی اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما سدارامیا نے کہا کہ ہم اب بی اے سی کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ اسپیکر کاگیری نے بی اے سی میں کہا تھا کہ وہ اہم تجاویز پیش کرنے کی اجازت دیں گے۔

لیکن اپوزیشن کے احتجاج اور مخالفت کے باوجود اس متنازع بل کو ایوان میں منظور کرلیا گیا۔

Last Updated : Dec 9, 2020, 10:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details