اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سرحدی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے ترقی کی نئی راہ کھلی' - وزیر دفاع

وزیر دفاع نے آج سکم میں گنگٹو ک سے ناتھولا کو جوڑنے والے این ایچ 310 کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر کہا کہ یہ راستہ سکم کے سرحدی علاقوں کے لوگوں کی لائف لائن ہے۔

rajnath
rajnathrajnath

By

Published : Oct 25, 2020, 9:42 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ سرحدی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے ترقی کی نئی راہ کھلی ہے اور یہ سوچ غلط بھی ثابت ہوئی ہے کہ ان علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ملک کے مفاد میں نہیں ہے.

وزیر دفاع نے آج سکم میں گنگٹو ک سے ناتھولا کو جوڑنے والے این ایچ 310 کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر کہا کہ یہ راستہ سکم کے سرحدی علاقوں کے لوگوں کی لائف لائن ہے۔ سڑک سرحد تنظیم نے تقریباً ساڑھے 19 کلومیٹر لمبے اس متبادل روڈ کو بناکر مشرقی سکم کے باشندوں اور فوج کی توقعات کو پورا کیا ہے۔

انہوں نے کہا 'کچھ وقت پہلے تک ہمارے یہاں ایک غلط سوچ تھی کہ سرحدی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔ سمجھا جاتا تھا کہ سرحد کی سڑکیں برعکس حالات میں ہمارا ہی نقصان کرسکتی ہیں۔ ہم نے اس سوچ کو توڑا اور سرحدی علاقوں میں ترقی کی نئی راہ کھلیں'۔

یہ بھی پڑھیے
'خوشیوں کے تہوار میں فوجیوں اور محنت کشوں کو بھی یاد رکھیں'

انہوں نے کہا 'پرانے راستے پر زمینی تودے گرنے اور سڑک دھنسنے کا اندیشہ زیادہ تھا۔ اس سے برسات کے موسم میں یہاں کے لوگوں اور فوج کو آنے جانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب یہ دقت دور ہوجائے گی'.

ABOUT THE AUTHOR

...view details