کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 10اگست کو ہوگی کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے اطلاع دی انھوں نے بتایا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 10اگست کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہوگی ۔
ورکنگ کمیٹی کی گذشتہ میٹنگ 25 مئی کو ہوئی تھی جس میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے عہدے سے استعفی دینے کی پیش کش کی تھی۔