کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں کالے دھن کے استعمال اور ووٹروں کو متاثر کرنے کے طریقوں کو روک لگانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔
کانگریس آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے مؤثر اقدامات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی بانڈ اسکیم مشتبہ اور غیر شفاف ہے اور یہ حکمراں جماعت کے حق میں بنائی گئی ہے، اقتدار میں آنے پر کانگریس اس اسکیم کو بند کرے گی اور ایک قومی انتخابی فنڈ قائم کرے گی جس میں کوئی بھی شخ حصہ لے سکتا ہے۔