اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مسئلہ کشمیر پر کسی بھی ثالثی کی ضرورت نہیں'

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کے حل پر ثالثی کرنے کے متنازع بیان پر کانگریس رکن پارلیمان ادھیرنجن چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی سے ایوان میں جواب دینے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر دفاع نے حکومت کا موقف رکھا۔ ان کے جواب دینے سے پہلے ہی کانگریس اراکین ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

لوک سبھا

By

Published : Jul 24, 2019, 1:07 PM IST

Updated : Jul 24, 2019, 2:25 PM IST

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مودی اور ٹرمپ کی ملاقات ہوئی تھی لیکن اس ملاقات مین کشمیر مسئلے پر کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

لوک سبھا ، ویڈیو

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ 'جیسا کہ وزیر برائے امور خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے۔'

انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ کشمیر مسئلہ پر ہی پاکستان سے بات نہیں ہوگی بلکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر پر بھی پاکستان سے بات کی جائے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ جب تک پاکستان، کشمیر میں شدت پسندانہ حملے بند نہیں کرواتا تب تک اس سے بات چیت فضول ہی ہوگی۔

Last Updated : Jul 24, 2019, 2:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details