اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نِیٹ اور جے ای ای کے انعقاد کے خلاف جمعہ کو کانگریس کا ملک گیر احتجاج

ایک بیان میں اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ 'اس احتجاج کے ذریعے حکومت کے آمرانہ قدم کی مخالفت کی جائے گی'۔

نیت اور جے ای ای کے انعقاد کے خلاف جمعہ کو کانگریس کا ملک گیر احتجاج
نیت اور جے ای ای کے انعقاد کے خلاف جمعہ کو کانگریس کا ملک گیر احتجاج

By

Published : Aug 27, 2020, 9:33 AM IST

کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ وبائی مرض کورونا وائرس کے دوران امتحانات منعقد کرانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

ایک بیان میں اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ 'اس اقدام کے ذریعے حکومت کے آمرانہ قدم کی سخت مخالفت کی جائے گی'۔

مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کے لیے کانگریس پارٹی آن لائن مہم چلائی گی۔ وہ ریاستوں اور ضلعی ہیڈ آفس پر ملک گیر مظاہرے کرنے جارہی ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ملک بھر سے لاکھوں طلباء اور والدین مطالبہ کرتے ہیں کہ جے ای ای اور این ای ای ٹی کے امتحانات کو ملتوی کردیا جائے'۔

اس میں کہا گیا ہے کہ 'کووڈ کا بحران بڑھ رہا ہے۔ تاہم بے حس مرکزی حکومت ان امتحانات کے انعقاد کے فیصلے کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے'۔

واضح رہے کہ جے ای ای کو یکم سے چھ ستمبر تک طئے کیا گیا ہے، جبکہ نیٹ 13 ستمبر کو ہوگا۔

گزشتہ ہفتے 11 ریاستوں کے 11 طلباء کی جانب سے امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔ اس فیصلے نے نامزد مراکز میں کووڈ انفیکشن کے خوف کی وجہ سے ایک بہت بڑی تشویش پیدا کردی ہے۔

کانگریس کے عبوری صدر سونیا گاندھی نے بھی اس معاملے پر بات کرنے کے لئے ہم خیال جماعتوں کے وزرائے اعلی سے میٹنگ کی۔

تمام وزرائے اعلیٰ نے اجتماعی طور پر اس اقدام کی مخالفت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاستی حکومتیں نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے لئے سپریم کورٹ جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details