کانگریس نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام بتاتے ہوئے ڈپلومیٹک آفات ' بتایا ہے۔
کانگریس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کو بین الاقوامی شدت پسند والی تجویز کے سلسلے میں چین کی مخالفت کو لے کر چین اور پاکستان کی مذمت کی ہے۔

کانگریس کے ترجمان ریندیپ سرجے والا نے کہا کہ شدت پسند کے خلاف بین الاقوامی لڑائی میں یہ ایک افسوسناک دن ہے۔
سرجے والا نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 56 انچ کی "ہگپلومیسی'' (گلے ملنے کی ڈپلومیسی) اور جھولا جھلنے کے کھیل کے بعد بھی چین پاکستان کا جوڑکر بھارت کو 'لال آنکھ' دکھا رہا ہے، ایک بارمودی حکومت کی ںاکام خارجہ پالیسی کا انکشاف ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی شدت پسند تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بین الاقوامی شدت پسند قرار دینے کی بھارت کی کوشش کو ایک بار پھر سے دھچکا لگا ہے، دراصل چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیے جانے والی تجویز پر ویٹو کردیا ہے۔