اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قتل کے خلاف کے کانگریس کا احتجاج

کانگریس کے رہنما کے قتل کے خلاف مرشدآباد کے بھگوان گولہ تھانہ کے رانی تلہ علاقے میں یوتھ کانگریس کے حامیوں نے الیکشن کمیشن افسرکے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کوتنقید کا نشانہ بنایا۔

قتل کے خلاف کے کانگریس کا احتجاج

By

Published : Apr 24, 2019, 9:55 PM IST

روہن مترا کی قیادت میں یوتھ کانگریس کے کارکنان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے کانگریس کے حامی طاہر الکلام کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔
یوتھ کانگریس کے رہنما روہن مترا کاکہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کا نگریس ریاستی پولیس کی مدد سے پارلیمانی انتخابات میں بدعنوانی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جو شخص ترنمول کانگریس کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے اسے موت کا گھاٹ اتار دیا جارہا ہے۔
کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر ربجن چودھری نے طاہرالکلام کے قتل کاالزام ترنمول کانگریس پر لگایا۔ ان کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مرشد آباد کے بیشتر بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کامطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ مغر بی بنگال مرشد آ باد میں تیسرے مر حلے کی پولنگ کے دوران ترنمول کا نگریس اور کانگریس کے دوران جھڑپ میں ایک شخص کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details