اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ریلوے کرایہ اور روسوئی گیس کی قیمت پر کانگریس کا رد عمل

کانگریس نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ' ایسا لگتا ہے کہ حکومت بے روزگاری اور بد حال ہوتی معیشت میں بہتری لانے کے اقدامات کرنے کے بجائے لوگوں کو مزید بحران میں ڈالنے کا کام کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔

congress Slams bjp over hike in price of lpg cylinders and rail fares
ریلوے کرایہ اور روسوئی گیس کی قیمت پر کانگریس کا رد عمل

By

Published : Jan 1, 2020, 8:52 PM IST

کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت سے نئے سال پر لوگوں کے مسئلوں کو کم کرنےکے لیے پختہ قدم اٹھانے کی امید تھی لیکن اس نے ریلوے کا کرایہ اور رسوئی گیس سلینڈر کے دام بڑھاکران عوام کی امیدوں پر پانی پھیرا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

خواتین کانگریس کی صدر اور پارٹی ترجمان سشمتا دیو نے بدھ کے روز کانگریس ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ریلوے کا کرایہ اور رسوئی گیس سلینڈر کے دام بڑھاکر حکومت نے عام لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے اور نئے سال پر عام لوگوں پر کیا گیا ظلم قابل مذمت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال پر حکومت کو بے روزگاری سے متاثرلوگوں کا درد کم کرنے اور بدحال معیشت میں بہتری لانے کے لیے قدم اٹھانے چاہیے تھے لیکن اس نے سال کے پہلے دن ریلوے کا کرایہ اور ایل پی جی سلینڈر کے دام بڑھاکر عام آدمی کو گہرا دھچکا دیا ہے ۔یہ دھچکا عام لوگوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت بے روزگاری اور بد حال ہوتی معیشت میں بہتری لانے کے اقدامات کرنے کے بجائے لوگوں کو مزید بحران میں ڈالنے کا کام کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملک کے 2.30کروڑ لوگ ریلوے پرانحصار کرتے ہیں اور ان کا کرایہ بڑھاکر حکومت نے انہیں بے رحمی سے کچلنے کی کوشش کی ہے۔حکومت نے کرائے میں اضافہ ایسے موقع پر کیا ہے جب دیہی صارفین کی شرح گر گئی ہے۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق لوگوں کی خرید کی صلاحیت گرگئی ہے اور بے روزگاری 45سال کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details