دہلی کے چاندنی چوک میں ایک تقریب کے دوران کیجریوال نے کہا کہ کانگریس سے ہم اتحاد کے لیے بات کر کرکے تھک گئے ہیں لیکن کانگریس نے ہمارے ساتھ اتحاد نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس دہلی اور اترپردیش میں بی جے پی کو کامیاب کرنا چاہتی ہیں۔

کیجریوال نے مذید کہا کہ اگر مجھے بھروسہ ہوجائے کہ دہلی میں کانگریس اگر بی جے پی کو شکست دے گی تو میں ساتوں سیٹیں چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے عوام سے پوچھا کہ کانگریس سے اتحاد ہونا چاہیے کہ نہیں، عوام کا جواب تھا کہ ہاں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ کیجریوال نے حزب اختلاف جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد کہا تھا کہ دہلی میں اتحاد کے لیے کانگریس نے منع کردیا۔اس میٹنگ میں کانگریس صدر راہل گاندھی بھی شامل تھے۔
کیجریوال نے کہا تھا کہ ہمارے دلوں میں ملک کے لیے بہت زیادہ فکر ہے۔اسی وجہ سے ہم بے تاب ہے لیکن کانگریس نے منع کردیا۔