اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'عوام کا ’پیسہ لوٹ کر بھاگ جاؤ‘ کا نیا نظام' - بھارت کی معیشت کمزور

دہلی کانگریس نے نوٹ بندی کو ملک کی معیشت کی کمر توڑنے والا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے دلائل کو اگر مودی حکومت وقت رہتے قبول کرلیتی تو آج ملک کی معیشت اس قدر بدحال نہ ہوتی۔

دہلی کانگریس کے صدر سبھاش چوپڑہ

By

Published : Nov 5, 2019, 11:36 PM IST

دہلی کانگریس کے صدر سبھاش چوپڑہ نے پارٹی کے رہنما شتروگھن سنہا اور ریاستی مہیلا کانگریس کی صدر شرمِشٹھا مکھرجی کے ساتھ منگل کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر نریندر مودی حکومت نے وقت رہتے سابق وزیر اعظم کی بات مان لی ہوتی تو فی الحال ملک کی معیشت جس بدترین دور سے گزر رہی ہے وہ ہمیں دیکھنے کو نہ ملتا۔
مسٹر چوپڑہ نے کہا کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ریجنل کمریہینسیو اکونومک پارٹنر شپ (آر سی ای پی) سے ملک کے کروڑوں کسانوں اور چھوٹے مجھولے دکانداروں ، مزدوروں اور لاکھ گھریلو صنعتوں کو ہونے والے شدید نقصان سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی شدیدمخالفت کی تھی ۔اسی مخالفت سے مودی حکومت گھبرا گئی اور معاہدے پر دسخط کرنے سے گریز کیا۔ اس کے لیے انہوں نےپارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
مسٹر سنہا نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ معاشی کساد بازاری کے اس دور میں ملک میں چوطرفہ افراتفری مچی ہوئی ہے۔ ملک میں 45 سال میں پہلی بار اس قدر شدید مندی ہے۔بے روزگاری کی شرح میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو گذشتہ 72 سال میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر چوطرفہ لوٹ مچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام اب اسے مزیدبرداشت نہیں کریں گے۔
سابق وزیر نے کہا کہ حکومت میں رہتے ہوئے مسائل پر مخالفت درج کروانے کی قیمت انھیں چکانی پڑی ہے۔ انہوں نے ملک کی صنعتی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)چھ برس کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔ اعداد وشمار کی بازی گری کو چھوڑ دیا جائے تو رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی پانچ فیصد سے بھی کم رہی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ریٹنگ ایجنسی فتچ، عالمی بینک، موڈی اور ریزرو بینک آف انڈیا سمیت تمام ایجنسیوں نے ملک کی جی ڈی پی کے تخمینہ میں بڑی تخفیف کی ہے۔ دنیامیں پانچویں سب سے بڑی معیشت کا ملک اب تنزلی کے راستے ساتویں مقام پر چلا گیا ہے۔

محترمہ مکھرجی نے کہا کہ اگست 2019 میں صنعتی شرح گھٹ کر سات برس کی سب سے نچلی سطح 1.1 فیصد پر آگئی۔ کارخانے کے شعبے میں اضافہ بھی 1.2 فیصد منفی ہے۔ کور سیکٹر کے اضافے کی شرح گذشتہ چار سالوں میں سب سے کم ہے۔
دیگر شعبوں میں حالات بے حد خراب ہیں۔
بینکوں کی خراب صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کی قومی ترجمان نے کہا کہ ڈوباہوا قرض آٹھ لاکھ کروڑ روپیے ہوگیا ہے۔مرکز میں بی جے پی حکومت کے پانچ سال کی مدت کار میں بینکوں میں دھوکہ دہی کے تقریباً 25 ہزار معاملے سامنے آئے ہیں جن میں بینکوں کو ایک لاکھ 74 ہزا 255 کروڑ روپیے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بینکوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے مجرموں کو سزا دینے کے بجائے مودی حکومت ان کا دفاع کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ملک کے شہریوں کا ’پیسہ لوٹ کر بھاگ جاؤ‘ کا نیا نظام بنا لیا ہے۔ شدید مالی بحران کا سب سے بڑا نتیجہ ہے کہ رواں مالی سال میں حکومت کو ملنے والے کل ٹیکس محصولات میں دو لاکھ کروڑ روپیے کی تخفیف کا امکان ہے۔ ختم ہونے والے مالی سال میں یہ تخفیف ایک لاکھ 90 ہزار کروڑ روپیے تھی ۔ رواں مالی سال میں مالی نقصان چار فیصد رہنے کا امکان ہے۔ دس لاکھ کروڑ روپیے کی ادائیگی نہ کیے جانے والے بلوں کو بھی اعداد وشمار میں شامل کر لیا جائے تو مالی نقصان آٹھ فیصد بھی پار کر جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details