صدیقی نے کہا کہ 'ریاست اترپردیش کے پیلی بھیت میں جب سروے کیا گیا، تب ان میں سب سے زیادہ بنگال سے آئے ہوئے لوگ ملے اور جب ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے شہریت کاغذات دکھائیں تو ان میں سے اکثر کے پاس کاغذات نہیں تھے۔'
'اگر ایودھیا کا معاملہ باقی رہتا تو سی اے اے نہیں لایا جاتا' - ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد
ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما نسیم الدین صدیقی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی، عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کا قانون پیش کر رہی ہے۔'
کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما نسیم الدین صدیقی
انہوں نے مزید کہا کہ 'جب لوگوں کے پاس پرانے کاغذات نہیں ہے تو وہ کہاں سے دکھائیں گے۔'
نسیم الدین صدیقی نے شہریت ترمیمی قانون کے تعلق سے کہا کہ 'بی جے پی کے پاس اصل موضوع سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے اس کے علاوہ کوئی اور موضوع نہیں تھا۔'
Last Updated : Mar 1, 2020, 3:45 AM IST