اتوار کے روز کانگریس پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پرسار بھارتی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اس کے بعد جب ملک کے عوامی نشریاتی ادارے نے خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کو ایک خط جاری کیا تھا جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ وہ ہند چین کے معاملے پر مبینہ طور پر ملک مخالف خربیں شائع کرنے پر "تعلقات" ختم کردیں گے۔
ایک ٹویٹ میں سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے پرسار بھارتی کو فوری طور پر پی ٹی آئی کو لکھا گیا خط واپس لینے کے لئے کہا انہوں نے کہا کہ حکومت دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کے سرکاری میڈیا میں شمار ہوتا ہے جو جن کی آزٓدی اور ساکھ بہت ہی کم ہے۔
کانگریس کے رہنما اور کیرالہ کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ایک ٹویٹ میں براڈکاسٹر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسی طرح پرسار بھارتی ملک کے شہریوں کو دوسرے فریق کے بارے میں بہت ہی کم یا نہیں کے برابر بتاتا ہے۔