اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چین کی سرحد پر فوجیوں کی شہادت کے بارے میں حقائق بتانے کا مطالبہ

کانگریس نے منگل کے روز چین کی سرحد پر فوجیوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار اور اسے ایک انتہائی سنگین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرحد پر اس طرح کا واقعہ گزشتہ پانچ دہائیوں میں نہیں ہوا ہے،لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک کےعوام کو حقائق بتائیں۔

کانگریس کاحکومت سے چین کی سرحد پر فوجیوں کی شہادت کے بارے میں حقائق بتانے کا مطالبہ
کانگریس کاحکومت سے چین کی سرحد پر فوجیوں کی شہادت کے بارے میں حقائق بتانے کا مطالبہ

By

Published : Jun 16, 2020, 10:02 PM IST

کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں بتایا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول پر بھارت اور چین کے فوجیوں کے مابین جھڑپ کے بعد بھارتی فوجیوں کے شہید ہونے کے بارے میں میڈیا میں خبریں آرہی ہیں۔ اگر یہ خبر سچ ہے تو پانچ دہائیوں میں پہلی بار فوجی اس سرحد پر شہید ہوئے ہیں اور یہ سکتہ میں ڈالنے والا واقعہ ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر کل رات فوجیوں کو شہید کیا گیا تو پھر فوج نے آج رات 12.52 بجے کیوں بیان جاری کیا اور صرف 16 منٹ بعد یعنی 1:08 بجے بیان کیوں بدلا گیا؟ اس واقعہ میں ہمارے کچھ جوانوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین کی سرحد پر جو کچھ ہو رہا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خاموشی توڑ کر قوم کو اعتماد میں لینا چاہئے اور اس واقعہ کی حقیقت کو ملک کے سامنے رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ خبر درست ہے تو چینی فوجیوں کے ہاتھوں ہمارے بہادر افسران اور فوجیوں کی شہادت کی خبریں چونکانے والی، انتہائی خوفناک اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو آگے آ کر ملک کو جواب دینا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details