اردو

urdu

By

Published : May 21, 2020, 1:55 PM IST

ETV Bharat / bharat

غیر منصوبہ بند لاک ڈاون سے ملک کو نقصان ہوا: کانگریس

کانگریس نے کہاکہ کورونا وائرس (کووڈ19) کو روکنے کے لیے لاک ڈاون ضروری ہے لیکن حکومت نے اسے ٹھوس منصوبہ اور سوچے سمجھے بغیر نافذ کیا ہے جس کی وجہ سے ملک کو اس مدت میں فائدہ ہونے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا۔

غیر منصوبہ بند لاک ڈاون سے ملک کو نقصان ہوا: کانگریس
غیر منصوبہ بند لاک ڈاون سے ملک کو نقصان ہوا: کانگریس

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 'مودی حکومت نے لاک ڈاون تو نافذ کیا لیکن اس سے پہلے یہ نہیں سوچا کہ مہاجر مزدوجرو کو ان کے گھروں میں بھیج دینا چاہیے تاکہ انہیں بے وجہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاون نافذ کرنے کے لیے صرف چار گھنٹے کا وقت دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے بغیر سوچے سمجھے نافذ کیا گیا ہے'۔

انہوں نے کہاکہ 'اس لاک ڈاون کے دوران لوگوں کی ملازمت گئی ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، معیشت پر نظررکھنے والے ادارے سی ایم آئی ای کے تین مئی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں بے روزگاری ریکارڈ 27.1 فیصد پر ہے اور بھارت میں بے روزگاری امریکہ کے مقابلہ میں چار گنا زیادہ ہے، اعدا دو شمار میں کہا گیا ہے کہ اس مدت میں 12.2 کروڑ لوگوں کی ملازمت گئی ہے اور نو کروڑ سے زیادہ چھوٹے کاروباری بے روزگار ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ 25 مارچ کو ملک میں کووڈ۔19 کے 618 معاملے تھے جو تین مئی تک 28070 اور 18مئی تک 257 فیصد کی شرح سے ایک لاکھ تک پہنچ گئے، اسی طرح سے مرنے والوں کی تعداد اس مدت میں 3.8 فیصد کی شرح سے 13 سے بڑھ کر 3163 ہوگئی ہے، انہو ں نے کہا کہ یہی حالت ٹیسٹ کی ہے اور اس تعدا میں بھی کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details