اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کانگریس اور سی پی آئی (ایم) بدعنوان اور اقتدار کے لالچی'

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نے کانگریس اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی تمام ایحادی پورٹیز پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

کانگریس اور سی پی آئی (ایم) بدعنوان اور اقتدار کے لالچی
کانگریس اور سی پی آئی (ایم) بدعنوان اور اقتدار کے لالچی

By

Published : Feb 4, 2021, 1:40 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پرکاش نڈا نے کانگریس کے زیر قیادت متحدہ جمہوری اتحاد اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی زیر قیادت بائیں جمہوری اتحاد پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'یہ دونوں بدعنوان ہیں اور وہ اقتدار کے لالچی ہیں'۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا کہ یہ دونوں اتحاد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں کا کیرالہ کے لیے کوئی نظریہ نہیں ہے۔

کانگریس اور سی پی آئی (ایم) بدعنوان اور اقتدار کے لالچی

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اتحادی کیرالہ میں ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں اور بھارتیہ جنتاپارٹی کو ہرانے کے لیے دونوں ہی مغربی بنگال میں اکٹھا ہوگئے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان لوگوں کا کوئی نظریہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جے پی نڈا اس وقت ریاست کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیرالہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) پر قابو پانے میں ناکام رہا اور انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں نصف کورونا وائرس کے کیسز صرف کیرالہ سے ہیں کیونکہ یہاں موثر سیاسی قیادت کا فقدان ہے۔

خیال رہے کہ کیرالہ میں آئندہ چند ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں، جس کے بارے میں سیاسی پارٹیز کے رہنما لوگوں کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details