اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مظاہرے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ کی مدد کی جائے'

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان اسے اپیل کی ہے کہ 'پارٹی کارکنان شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں ہورہے مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے مل کر ان کی مدد کریں'۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی
کانگریس رہنما راہل گاندھی

By

Published : Dec 30, 2019, 8:10 PM IST

راہل گاندھی نے پیر کو کہا ہےکہ' وہ خود بھی متاثر اہل خانہ سے مل کر ان کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آسام میں دو دن پہلےانہوں نے متاثرہ کے اہل خانہ سے مل کر ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور ریاستی کانگریس رہنماؤں کو ان کی امداد کرنے کو کہا۔

ٹویٹ

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ 'شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں ہوئے مظاہروں میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں اور کچھ ہلاک ہوئے ہیں۔ میں کانگریس کارکنوں سے متاثروں کے اہل خانہ سے ملنے اور انہیں سبھی ضروری سہولیات مہیا کرانے کی درخواست کرتا ہوں۔ سنیچر کو میں بھی آسام میں مارے گئے دو نوجوانوں سے ملا ہوں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details