ہفتے کے روز بھارت میں کورونا وائرس کے 18،000 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے دہلی کے باشندوں کے گھر گھر جاکر سروے کا آغاز کیا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن ہٹانے کے بعد کیسز کی تعداد میں توقع سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔