اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیمور: ایک ہفتہ کے لیے مکمل لگ لاک ڈاٶن - کورونا نوٹیفیکیشن

ضلع کیمورکے مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے بتایا کہ 'ضلع میں مسلسل کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ لوگوں کو خوفزدہ ہونے کے بجائے مکمل احتیاط کرنا چاہئے'۔

complete lockdown for a week in kaimur bihar
کیمور: ایک ہفتہ کے لیے مکمل لگ لاک ڈاٶن

By

Published : Jul 10, 2020, 8:06 AM IST

ریاست بہار کے محمکہ صحت کے مطابق کیمور میں مسلسل کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے حالات بے قابو ہوتے جارہے ہیں۔

کورونا وائرس (کووڈ۔19) کو ممکن حد تک روکنے کے لیے ضلع کیمور مجسٹریٹ نے ضلع میں ایک بار پھر لاک ڈاٶن نافذ کردیا ہے۔

لاک ڈاٶن سے متعلق نوٹیفیکیشن

ضلع کیمور مجسٹریٹ نے بتایا ہے کہ 'یہ لاک ڈاٶن مکمل اور پچھلے لاک ڈاٶن کی ہی طرح ہوگا۔ جہاں ایمرجنسی ضرورت کی چیزوں کو استشنأ رکھ کر کسی بھی طرح کی آمد و رفت پر پابندی رہے گی'۔

لاک ڈاٶن سے متعلق نوٹیفیکیشن

اس بابت ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعہ لاک ڈاٶن سے متعلق گائیڈ لاٸن بھی جاری کی۔

ضلع مجسٹریٹ کے مکتوب کے مطابق کیمور کے بھبھوا اور موہنیاں شہری علاقہ میں بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوۓ 10 جولائی سے 17 جولائی تک لاک ڈاٶن نافذ رہے گا۔

اس دوران صرف میڈیکل اسٹور، سبزی کی دکانیں کھلی رہے گی۔ جن کا وقت بھی صبح کے چھ بجے سے شام کے چھ بجے تک متعین کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بہار میں کورونا وبا کی خوفناک صورتحال: نوین کمار

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق لوگوں کے بنا ماسک اور بے ضرورت گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عاٸد کر دی گٸ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details