کولمبیا کے جنوب مشرق پوپایان شہر میں اتوار کو ایک چھوٹا طیارہ حادثے کاشکار ہوگیا، جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔
کولمبیا طیارہ حادثہ، سات ہلاک مقامی میڈيا کے مطابق گزشتہ روز پوپایان سے لوپیز کے لیے پرواز بھرنےوالا پائپر پی اے 31، 350 طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکارہو گیا۔
پوپایان کے میئر سیسر گومیزنے بتایا کہ سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
نجی کمپنی کا طیارہ ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے میں جا گرا، طیارے میں نو مسافر سوار تھے۔
واضح رہے کہ طیارہ گرنے کے بعد ملبے کے ٹکڑے گھروں پر گرے جس سے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جبکہ حکام کے مطابق طیارے حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔