محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ ضلع کے نرمل،آصف آباد،منچریال اور پداپلی اضلاع میں سردی کی لہر برقراررہے گی۔
شمالی تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ
شمالی تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت پانچ ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔
شمالی تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ
دوسری طرف شہر حیدرآباد کے حکیم پیٹ میں درجہ حرارت 11.5ڈگری سلسلیس درج کیاگیا جو معمول سے 4.3 ڈگری کم ہے۔شہر کے پٹن چیرو، قطب اللہ پور اور اوپل علاقوں میں درجہ حرارت 10تا 12ڈگری سلسیس کے درمیان درج کیاگیا ہے۔
محکمہ موسمیات حیدرآباد کے عہدیداروں نے بتایا کہ سردی کی لہر شمالی تلنگانہ میں جاری ہے کیونکہ شمالی ہند سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کا اثر جنوبی تلنگانہ پر پڑنے کے امکانات کم ہیں۔