اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سون بھدر کے خاطیوں کے لیے سزائے موت کا مطالبہ

ریاست اتر پردیش کے سون بھدر میں ہوئے حادثہ میں مرنے والوں کے لواحقین نے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دورہ کے موقع پران سے معاوضہ کی رقم ، زمین اور خاطیوں کے لیے موت کی سزا کا مطالبہ کیا۔

سون بھدر واقعہ کے خاطیوں کے لیے سزائے موت کا مطالبہ

By

Published : Jul 21, 2019, 2:18 PM IST

فائرنگ میں زخمی ہونے والے چھوٹے لال کا کہنا ہے کہ ہم ہر ہلاک شدہ کے لیے 10 لاکھ روپئے بطور معاوضہ اور 10 بیگھا زمین اور ہر زخمی کے لیے 7 لاکھ روپئے معاوضہ اور 7 بیگھا زمین چاہتے ہیں۔

چھوٹے لال کا مزید کہنا ہے کہ گاؤں کے پردھان کو ہماری خدمت کے لیے منتخب کیا گیا تھا لیکن اس نے ہم پر گولیاں چلادیں۔ ہم وزیر اعلی سے درخواست کریں گے کہ گولی چلانے والوں کو پھانسی دیدی جائے۔

جو لوگ اس حادثہ میں زخمی ہوئے انہوں نے بھی اسی مطالبے کو دہرایا۔ ایک زخمی اندرا کمار نے کہا کہ گاؤں کے پردھان کو سزائے موت دی جانی چاہئے۔

تاہم زخمیوں نے ضلع کے سرکاری ہسپتال میں کئے جانے والے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے ہلاک شدہ اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ اتر پردیش کے ضلع سون بھدرا کے اوبھا گاؤں میں 10 افراد ہلاک اور 20 افراد اس وقت زخمی ہوگئے تھے جب گاؤں کے پردھان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ 17 جولائی کو گاؤں والوں پر فائرنگ کردی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں کا پردھان زمین پر قبضہ کے لیے اس گاؤں پہنچا تھا جو اس نے دو سال قبل خریدی تھی۔

اس واقعہ میں اب تک 29 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور 4 عہدیداروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ جبکہ تین رائفلز بھی ضبط کی جاچکی ہیں۔ یوگی آدیتہ ناتھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سنیچر کے روز ضلع مجسٹریٹ انکت اگروال کے ہاتھوں ہلاک شدگان کے افراد خاندان میں 5 لاکھ روپئے بطور معاوضہ تقسیم کئے گئے۔

مشرقی اتر پردیش سے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک بڑے سیاسی ڈرامے کے بعد ہلاک شدہ افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ہلاک شدہ افراد کے لیے دس لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details