اس سے قبل وزیر اعلیٰ کو دیکھنے کے لئے علاقے کے لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا، لوگ ٹھنڈ کے باوجود کھیت کھلیان اور اپنے اپنے مکان کے چھت پر جمع رہے۔
ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ارریہ ضلع موسم خراب ہونے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر پرواز نہیں کر سکا لہذا سڑک کے راستے دو گھنٹے کی تاخیر سے نتیش کمار ارریہ پہنچے اور سیدھے رجوکھر واقع راجا پوکھر پہنچے.
ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ارریہ ضلع حفاظتی نقطہ نظر سے سڑک کے دونوں کنارے پر بیریگیڈ لگائے گئے تھے.
ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ارریہ ضلع جب کہ چپے چپے پر پولیس تعینات رہی۔ وزیر اعلیٰ کا استقبال رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ ، رکن اسمبلی منچن کیسری، ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے گلدستہ پیش کیا۔
ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نتیش کمار یہاں سب سے پہلے راجیو گاندھی سیوا کیندر کا فیتا کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس کے بعد درخت لگائے. 53.7485 روپے سے بنے راجا پوکھر میں بڑے پیمانے پر مچھلی، مکھانا کی پیداوار کی جائے گی۔
اس کے علاوہ تقریباً سات ایکڑ اراضی میں پھیلے پوکھر کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ساتھ ہی پوکھر کے چاروں طرف سے پارک نما بنایا گیا ہے.
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پوکھر کا چاروں طرف سے جائزہ لیتے یہاں کی آب و ہوا سے متاثر ہو کر اعلیٰ افسران سے کہا کہ یہ ایک بہترین جگہ ہے، اس کی حفاظت منظم طریقے سے کی جائے، مکھانا اور مچھلی کے پیداوار کے تعلق سے کہا کہ ضلع میں ان دونوں چیزوں کی کھیتی کو بڑھاوا دیں ، اس سے کسانوں میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے. وزیر اعلیٰ نے موجود تمام لوگوں سے اپنے اپنے گھروں کے سامنے ایک ایک درخت لگانے کی گزارش بھی کی.