وزیراعظم نریندر مودی سے میٹنگ کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔
لاک ڈاؤن میں توسیع بے حد ضروری - cm kejriwal tweet
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا درست فیصلہ کیا ہے۔
دہلی کے وزیراعلیٰ
ٹویٹ میں کیجریوال نے کہا ہے کہ 'وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا درست اور صحیح فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’آج بھارت کی صورتحال دوسرے ترقی یافتہ ممالک سے کافی بہتر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے پہلے لاک ڈاؤن شروع کیا تھا چنانچہ اب اگر اس لاک ڈاون کو ختم کیا گیا تو ساری محنت پر پانی پھیر جائے گا، لہذا یہ ضروری ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کیا جائے۔