بھارتی ریاست بہار میں ضلع دربھنگہ کے 10 اسمبلی حلقوں میں سے 5 حلقوں کے لیے نامزدگی کا دور جمعہ کے روز سے شروع ہو گیا، لیکن سنیچر تک ایک بھی امیدوار نے اپنی نامزدگی کا پرچہ داخل نہیں کیا۔
ان 5 اسمبلی حلقوں، جہاں دوسرے مرحلے میں 03 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، ان میں 78 کشیشور استھان، 79 گورا بورام اسمبلی حلقہ ،80بینی پور اسمبلی حلقہ ،81 علی نگر اسمبلی حلقہ ،اور 82 دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ شامل ہے۔
ان اسمبلی حلقوں میں نامزدگی 09 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک ہو گی۔ ضلع دربھنگہ کے باقی 5 اسمبلی حلقوں، جہاں 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اس میں 83 دربھنگہ شہر 84 حیا گھاٹ، 85بہادر پور، 86 کیوٹی 87 جالے اسمبلی حلقہ شامل ہے۔
ا س کے لیے امیدوار اپنی نامزدگی کا پرچہ 13 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک داخل کر سکتے ہیں۔
ضلع دربھنگہ میں کل انتخابی مراکز 4016 بنائے گئے ہیں۔ وہیں ضلع میں کل مرد ووٹروں کی تعداد 1483357 ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد 1321811 ہے، اس طرح پورے دس اسمبلی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 2805216 ہے-
اسمبلی انتخاب کی تیاری پر دربھنگہ کے ڈی ایم نے کہا کہ انتخاب کے اعلان کے بعد ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ ہو گیا ہے۔ سبھی طرح کے پروگرامز پر کووڈ 19 کے لیے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرنا لازمی ہوگا، چاہے وہ انتخابی ریلی ہو یا امیدواروں کے نامزدگی یا ووٹنگ ہو۔
امیدوار اپنی نامزدگی کا پرچہ دو آدمی کے ساتھ ہی داخل کر سکتے ہیں۔ ووٹنگ والے دن انتخابی مراکز پر ان تمام گائیڈ لائنز پر عمل کرایا جائے گا جو کووڈ 19 کے لیے جاری کئے گئے ہیں۔