اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی: مظاہرے کے دوران سیاسی وسماجی رہنما حراست میں

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے وہیں دہلی میں مظاہرے کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

مظاہرے کے دوران سیاسی وسماجی رہنماحراست میں
مظاہرے کے دوران سیاسی وسماجی رہنماحراست میں

By

Published : Dec 19, 2019, 2:32 PM IST

Updated : Dec 19, 2019, 3:08 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی میں احتجاج کے دوران متعدد سیاسی، سماجی اور ملی رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ۔

احتجاج کے دوران کانگریس کے سینئر رہنما و سابق رکن پارلیمان سندیپ دیکشت ، سوراج ابھیان کے صدر یوگیندر یادو، سی پی آئی کی رہنما برندا کرات، معروف وکیل پرشانت بھوشن،جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد سمیت سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مظاہرے کے دوران سیاسی وسماجی رہنما حراست میں

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے کانگریس رہنما سندیپ دیکشت کو دارالحکومت کے منڈی ہاؤس کے قریب حراست میں لیا گیا۔
دیکشت نے کہا کہ وہ لال قلعہ جا رہے تھے لیکن پولیس نے انہیں وہاں نہیں جانے دیا اور حراست میں لے لیا۔انهوں نے کہا کہ وہ کل بھی یہاں آئیں گے اور احتجاج کریں گے۔
دیکشت نے کہا کہ حکومت کو شہریت ترمیمی قانون واپس لینا چاہیے اور گھبراہٹ میں لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم نہیں کرنا چاہئے۔

دہلی: مظاہرے کے دوران سیاسی وسماجی رہنما حراست میں
منڈی ہاؤس کے قریب دفعہ 144 نافذ ہے اس کے باوجود طالب علم وہاں آ رہے ہیں جنہیں پولیس حراست میں لے رہی ہے۔
Last Updated : Dec 19, 2019, 3:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details